اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز میں تیزی آگئی، نفسیاتی سطح عبور کرلی

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز میں تیزی آگئی فائل فوٹو اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز میں تیزی آگئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز میں تیزی آگئی اور مثبت توقعات پر تازہ سرمایہ کاری سے حصص کی مالیت 120 ارب روپے بڑھ گئی۔

وزیراعظم کے دورہ کراچی اور تاجروں کے وفد کی ملاقات کے بعد مثبت اقدامات کی توقعات پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی بڑی لہر آگئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 737 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں انڈیکس نے 39 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کرلی اور 39299 کی سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا اور 6.63 ارب روپے مالیت کے 15 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔ مثبت توقعات پر تازہ سرمایہ کاری کے نتیجے میں حصص کی مالیت 120 ارب روپے بڑھ گئی۔

وزیراعظم نے گزشتہ روز کراچی کا دورہ کیا تھا ۔ اسٹاک مارکیٹ اور کراچی چیمبر آف کامرس کے وفد نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور مسائل سے آگاہ کیا تھا۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنی ترجیحات اور پالیسی واضح کرے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کاروبار اور سرمایہ کاری کو فروغ اور تحفظ دینا چاہتے ہیں، تاجر ہمیں تجاویز دیں، بیرون ممالک کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ لگا رہے ہیں اور ملک میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں۔

install suchtv android app on google app store