پاکستان اسٹاک ایکسچینج 442 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 39 ہزار 602 پوائنٹس کی سطح پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 442 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 39 ہزار 602 پوائنٹس کی سطح پر بند فائل فوٹو پاکستان اسٹاک ایکسچینج 442 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 39 ہزار 602 پوائنٹس کی سطح پر بند

کاروباری ہفتے کے دوسر ے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج 442 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 39 ہزار 602 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان کے ساتھ کارو بار کا آغاز ہوا۔ 100 انڈیکس 270 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 38 ہزار 889 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

کارباری سرگرمیوں میں اضافے کے ساتھ مارکیٹ میں مثبت رحجان دیکھنے میں آیا جس کے بعد 100 انڈیکس مثبت اضافے کے ساتھ 39 ہزار 29 سو پر ٹریڈ کرنے لگا لیکن تھوڑی دیر بعد ہی مارکیٹ پھر مندی میں چلی گئی۔مارکیٹ میں ایک بار پھر مثبت رحجان دیکھنے میں آیا، کاروباری سرگرمیاں بڑھنے سے 87 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 39248 پر ٹریڈ کرنے لگا لیکن فوراً بعد ہی مارکیٹ میں مندی کا رحجان دیکھا گیا۔

100 انڈیکس 442 پوائنٹس کی اضافے کے ساتھ 39 ہزار 602 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔اسٹاک مارکیٹ میں 41,566,710 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 3,292,815,271 پاکستانی روپے رہی۔ گذشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے آغاز پر ہی شدید مندی کا شکار رہی جب کہ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1335 پوائنٹس کی ریکارڈ کمی پر بند ہوا۔

install suchtv android app on google app store