بیرونی سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کے تمام سہولیات فراہم کرینگے، اسدعمر

بیرونی سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کے تمام سہولیات فراہم کرینگے، اسدعمر فائل فوٹو بیرونی سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کے تمام سہولیات فراہم کرینگے، اسدعمر

وزیرخزانہ اسدعمر نے حکومت کے اس عزم کااعادہ کیا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کے لئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اسلام آباد میں پاکستان برطانیہ بزنس کونسل اور پاکستان سکاٹ لینڈ بزنس کونسل کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اقتصادی ترقی کے لئے بیرونی سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق تجاویز کا بھی انتہائی خیرمقدم کیاجائے گا۔وفد نے وفاقی وزیر کو پاکستان میں صحت اور مالیاتی شعبے سمیت مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق کونسل کے مجوزہ پروگرام کے بارے میں بتایا۔ وفد نے وفاقی وزیر کو ملک میں ہسپتالوں کے ایک نیٹ ورک کے قیام سے متعلق بھی آگاہ کیا جس کامقصد لوگوں کو حفظان صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ وفد نے مزید کہاکہ برطانیہ اور دوسرے ملکوں میں مقیم پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

وزیرخزانہ نے ایک نجی نیوزچینل کو انٹرویو میں کہاکہ گزشتہ تین مہینوں میں ملک کی معیشت میں ترقی دیکھی جاسکتی ہے۔ اسدعمرنے کہاکہ حکومت مالی امداد کی بجائے کم شرح منافع پر قرضے لے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کابیل آئوٹ پیکج ناگزیرہے۔

install suchtv android app on google app store