آئی ایم ایف کی بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کی تجویز، قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

آئی ایم ایف کی بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کی تجویز فائل فوٹو آئی ایم ایف کی بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کی تجویز

آئی ایم ایف کے وفد نے توانائی اصلاحاتی پروگرام کے تحت نئی شرائط عائد کرتے ہوئے بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کی تجویز دے دی جس پر عمل درآمد کی صورت میں بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

آئی ایم ایف کے وفد کی پاور ڈویژن حکام سے ملاقات ہوئی۔ حکام نے وفد کو بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام میں اصلاحات سے آگاہ کیا جب کہ ٹیرف اور لائن لاسز کنٹرول پر بھی بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے 14 نکاتی اصلاحاتی پروگرام پر اتفاق کیا تھا تاہم توانائی اصلاحاتی پروگرام پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

آئی ایم ایف وفد نے توانائی اصلاحاتی پروگرام میں نئی شرائط عائد کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں سبسڈی ختم کرنے کی تجویز دے دی۔ وفد کا کہنا تھا کہ تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات اور بجلی کے بلوں کی مکمل وصولی یقینی بنانا ہوگی۔

install suchtv android app on google app store