اسٹاک مارکیٹ میں گروتھ ہے، بہترین نتائج کے لیے محنت جاری رکھیں گے، اسد عمر

اسٹاک مارکیٹ میں گروتھ ہے، بہترین نتائج کے لیے محنت جاری رکھیں گے، اسد عمر فائلل فوٹو اسٹاک مارکیٹ میں گروتھ ہے، بہترین نتائج کے لیے محنت جاری رکھیں گے، اسد عمر

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرکا کہنا ہے کہ میڈیا میں اسٹاک مارکیٹ کی صورت حال بہت خراب نظر آرہی ہے مگر ایسا کچھ نہیں ہے، ساتھ ہی انہوں نے یقین دلایا کہ یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینچ کے بروکرز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ میڈیا میں اسٹاک مارکیٹ کی صورت حال بہت خراب نظر آرہی ہے مگر ایسا کچھ نہیں ہے، امپورٹ میں کمی اور ایکسپورٹ بڑھنا شروع ہوگئی ہے، جس کے باعث اب میڈیا بھی چلا رہا کہ مارکیٹ میں بہتری آرہی ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ کی قیادت زبردست کام کررہی ہے اور اسٹاک مارکیٹ میں بہترین گروتھ ہے، کاروبار میں اتار چڑھاو آتے رہتے ہیں لیکن سرمایہ کاروں میں اعتماد اسٹاک مارکیٹ کے لیے ضروری ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ دسمبر کے آخر تک آئی ایم ایف سے قرض منظوری کی توقع ہے،ہم قوم کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا۔اس موقع پراسدعمر کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ٹرانسپرنسی لائیں گے، اسٹاک مارکیٹ میں بہترین گروتھ ہے، بہترین نتائج کے لیے محنت جاری رکھیں گے۔

اس سے قبل وزیرخزانہ اسدعمر نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا دورہ کیا اور چیئرمین، ایم ڈی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز سے ملاقات کی،ملاقات میں شرکا نے اپنے مسائل سے متعلق وزیرخزانہ اسد عمر کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے مسائل کی یقین کے حل کی یقین دہائی کرائی۔

install suchtv android app on google app store