سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، فوجی میسز اور اسپتالوں کیلئے گیس مہنگی کر دی گئی

سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، فوجی میسز اور اسپتالوں کیلئے گیس مہنگی کر دی گئی فائل فوٹو سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، فوجی میسز اور اسپتالوں کیلئے گیس مہنگی کر دی گئی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، فوجی میسز اور اسپتالوں کے کم سے کم گیس نرخوں میں اضافہ کر دیا۔

اوگرا نے آرڈیننس 2002 کی شق 8 کی ذیلی شق 3 کے تحت نوٹیفکیشن میں ترامیم کی ہے جس کے مطابق کلینکس، میٹرنٹی ہومز، سرکاری گیسٹ ہاؤسز، فوجی میسز اور لنگرز کے کم سے کم نرخ بھی بڑھا دیئے ہیں۔

ترمیمی نوٹیفکیشن میں جامعات، کالجز، اسکول اور نجی تعلیمی اداروں کے کم سے کم گیس نرخوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

یتیم خانوں، خیراتی اداروں اور رہائشی کالونیوں کیلئے بھی گیس کے کم سے کم نرخ بڑھا دیے گئے ہیں اور کم سے کم گیس نرخ کا اطلاق بلک میٹرز پر ہو گا۔

اوگرا نے 4 اکتوبر کے نوٹیفکیشن میں ترمیم کرتے ہوئے متعدد کمرشل صارفین کے لیے بھی گیس کے کم سے کم نرخ بڑھا دیئے ہیں اور کمرشل صارفین میں کیفے، بیکری، ملک شاپ اور ٹی اسٹالز کو شامل کیا گیا ہے۔

کمرشل صارفین میں کینٹینز، باربر شاپز، لانڈری، ہوٹلز، شاپنگ مالز، سنیما گھر، کلب، تھیٹر، پرائیویٹ دفاتر اور کارپوریٹ فرمز بھی شامل ہیں۔

نوٹیفکیش کے مطابق کمرشل صارفین کے لیے کم سے کم گیس نرخ 4625 سے بڑھا کر 5880 روپے کیے گئے ہیں جب کہ بلک میٹرز پر کم سے کم نرخ 3600 روپے سے بڑھا کر 4680 روپے مقرر کر دیے گئے ہیں۔

اوگرا ذرائع کے مطابق کم سے کم گیس نرخ کا اطلاق میٹر استمعال نہ ہونے پر کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اوگرا گھریلو صارفین کیلئے گیس 10 فیصد سے 143 فیصد تک مہنگی کی ہے۔

install suchtv android app on google app store