گیس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

گیس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان فائل فوٹو گیس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

گیس کے بعد بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری کرلی، بجلی کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

حکومت نے گیس کے بعد بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری کرلی ہے جس کا فیصلہ کل وزیرخزانہ کی زیرصدارت ای سی سی (اقتصادی رابطہ كمیٹی) کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نیپرا نے حکومت کو3 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافہ کی سفارش کی تھی تاہم بجلی کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی صارفین سے تقریباً 400 ارب روپے ماہانہ اضافی وصول کئے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store