بجٹ کو نئی حکومت کے وژن کیمطابق بنانے کیلئے جلد تبدیلیاں متعارف کی جائیں گی، اسد عمر

بجٹ کو نئی حکومت کے وژن کیمطابق بنانے کیلئے جلد تبدیلیاں متعارف کی جائیں گی، اسد عمر فائل فوٹو بجٹ کو نئی حکومت کے وژن کیمطابق بنانے کیلئے جلد تبدیلیاں متعارف کی جائیں گی، اسد عمر

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت جلد ہی بجٹ میں تبدیلیاں کرے گی جو معیشت کی صورتحال اور نئی حکومت کے ویژن کے عین مطابق ہوں گی۔

انہوں نے یہ بات منگل کے روز اسلام آباد میں صدر عرفان وہاب کی قیادت میں بیرون ملک مقیم سرمایہ کاروں کے ایوان صنعت و تجارت کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ حکومت طویل المدتی بنیادوں پر تجارتی خساروں کے مسئلے حل کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا حل مینو فیکچرنگ کی صنعت کو فروغ دینے اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مضمر ہے اور بیرون ملک مقیم افراد کا ایوان صنعت و تجارت اس سلسلے میں حکومت کی معاونت اور رہنمائی کرسکتا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کے لئے ملک کو علاقائی مرکز بنانے کے لئے حکومت اور تاجر برادری کے درمیان روابط قائم کرنے کی غرض سے کاروباری مشاورتی کونسل کے قیام کے لئے مشاورت کررہی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ ٹیکس نظام میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانا ان کا ویژن ہے تاکہ مشکلات کو کم کیا جاسکے اور نظام میں مزید شفافیت لائی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی معیشت کے اہم ڈھانچہ جاتی مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

وزیر خزانہ نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ ملک میں تجارتی ماحول کو بہتر بنانے میں ہر ممکن حمایت کریں گے۔

وفد نے پاکستان کے لئے مزید سرمایہ کاری لانے کے لئے اپنے نظریات اور تجاویز سے آگاہ کیا۔

install suchtv android app on google app store