اقتصادی رابطہ کمیٹی کا گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ فائل فوٹو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بات وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے آج اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے متعلق بریفنگ کے دوران کہی۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ اعانت کا نیا نظام اس انداز میں وضع کیا جائے گا تاکہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے غریب طبقہ متاثر نہ ہو بلکہ صاحب حیثیت طبقہ اس شعبے کے خسارے کو کم کرنے میں کردار ادا کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ ا س ضمن میں حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گیس کے شعبے میں 156 ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے اور گزشتہ پانچ سال کے دوران گیس چوری میں بھی اضافہ ہوا۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ایل پی جی کے سلنڈر کی قیمت میں حالیہ مہینوں کے دوران 70 فیصد تک اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کاشت کار برادری کو سہولت فراہم کرنے کےلئے ایک لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنےکا بھی فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوریا کھاد کا تھیلا ایک ہزار 615 روپے میں دستیاب ہے جبکہ اس کی درآمدی قیمت دوہزار 575 روپے ہے اورباقی 960 روپے کا بوجھ حکومت برداشت کرے گی۔

install suchtv android app on google app store