رواں مالی سال کے 2 ماہ گزر گئے، این ایچ اے منصوبوں کیلئے فنڈز جاری نہ ہوسکے

رواں مالی سال کے 2 ماہ گزر گئے، این ایچ اے منصوبوں کیلئے فنڈز جاری نہ ہوسکے فائل فوٹو رواں مالی سال کے 2 ماہ گزر گئے، این ایچ اے منصوبوں کیلئے فنڈز جاری نہ ہوسکے

وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 19-2018 کی پہلی سہ ماہی کے 2 ماہ گزرنے کے باوجود قومی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کے 121 منصوبوں میں سے کسی ایک کیلئے بھی فنڈ ز جا ری نہیں کیے جا سکے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے گذشتہ چند سال کے دوران ملکی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کیلئے فنڈ ز کو کئی گنا بڑھا یا گیا ہے جس کی ایک بڑی وجہ سی پیک سمیت قومی شاہراہوں کی دیگر منصوبوں کی تعمیر پر کام شروع ہونا ہے۔

رواں مالی سال 19-2018 کے دوران بھی وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے 121ترقیاتی منصوبوں کیلئے 301 ارب روپے سے زائد فنڈ ز مختص کیے گئے ہیں تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دو ماہ گزرنے کے باوجود وفاقی ترقیاتی بجٹ کا ایک بڑا حصہ رکھنے والے این ایچ اے کے منصوبوں کیلئے فنڈ ز جاری نہیں کیے جا سکے ہیں۔

اس وقت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے مختلف موٹر ویز اور ہائی ویز پر کام کیا جا رہا ہے جس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے سی پیک کے تحت بھی مختلف شاہراہوں کی تعمیر کی جا رہی ہے لیکن ملکی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں رکھے جا نے والے فنڈ ز میں سے تاحال ایک پائی بھی استعمال میں نہیں لائی جا سکی ہے

install suchtv android app on google app store