اسٹیٹ بینک نے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی افواہیں مسترد کر دیں

اسٹیٹ بینک نے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی افواہیں مسترد کر دیں فائل فوٹو اسٹیٹ بینک نے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی افواہیں مسترد کر دیں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی افواہیں مسترد کر دیں۔

حکام اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں کرنسی نوٹ تبدیل نہیں کیے جا رہے۔

حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر پھیلائے گئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن اور تصاویر جعلی ہیں۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر اس قسم کی افواہیں زیر گردش ہیں کہ عمران خان کے حکومت سبنھالنے کے بعد وزیر خزانہ اسد عمر نے 5 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے اور 50 سے لیکر ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store