کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 200 سے زائد پوائنٹس کی کمی

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 200 سے زائد پوائنٹس کی کمی فائل فوٹو کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 200 سے زائد پوائنٹس کی کمی

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں 200 پوائنٹس سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 50 پیسے کمی کے بعد 122 روپے 50 پیسے ہوگئی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر بدستور 123 روپے 93 پیسے پر ٹریڈ کرتا رہا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایا کاروں نے شیئرز کی خریداری میں کچھ خاص دلچسپی نہ لی۔

یہی وجہ ہے کہ اختتام پر مارکیٹ 204 پوائنٹس کی کمی کے بعد 42 ہزار 637 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق نئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سرمایا کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔ جس سے ایک طرف تو بیرونی سرمایا کاری بڑھ گی دوسری طرف اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی آنے کا امکان ہے

install suchtv android app on google app store