مالیاتی پالیسی کا اعلان، شرح سود میں ایک فیصد اضافہ

مالیاتی پالیسی کا اعلان، شرح سود میں ایک فیصد اضافہ مالیاتی پالیسی کا اعلان، شرح سود میں ایک فیصد اضافہ

اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لیے مالیاتی پالیسی کا اعلان کر دیا جس کے مطابق شرح سود ایک فیصد اضافے سے ساڑھے 7 فیصد ہوگئی۔

گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے پریس کانفرنس میں آئندہ 2 ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ درآمدات کی وجہ سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر مسلسل دباؤ پڑھ رہا ہے، جبکہ مہنگائی کی شرح بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’جون کی شرح مہنگائی 5 اعشاریہ 2 فیصد رہی، ایک سال میں 7 فیصد بھی اندازہ لگایا جارہا ہے، جبکہ شرح نمو 5 اعشاریہ 5 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔‘

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ’اب تک 23 ارب ڈالر کی ہی برآمدات کرا سکے ہیں تاہم درآمدات کو گھٹانے لے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک ادھار لے کر معاملات چلاتے آرہے ہیں لیکن اس سلسلے کو جاری رکھنا مشکل ہے، اس لیے شرح سود بڑھا کر طلب کے دباؤ کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔‘

install suchtv android app on google app store