ایس ای سی پی کی کمپنیوں کو دیامیر بھاشا،مہمند ڈیم فنڈ میں عطیات دینے کی ہدایت

ایس ای سی پی کی کمپنیوں کو دیامیر بھاشا،مہمند ڈیم فنڈ میں عطیات دینے کی ہدایت فائل فوٹو ایس ای سی پی کی کمپنیوں کو دیامیر بھاشا،مہمند ڈیم فنڈ میں عطیات دینے کی ہدایت

ایس ای سی پی نے کمپنیوں کو دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں عطیات دینے کی ہدایت کردی۔

ایس ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں ڈیموں کی تعمیر کے لئے سپریم کورٹ کی جانب سے فنڈ قائم کرنے کے اقدام کو سراہا گیا ہے اور کمپنیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اس قومی معاملے میں سوشل کارپوریٹ ریسپانسی بلٹی کے تحت بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کی جانب سے ڈیم کی تعمیر میں شمولیت ملک کو درپیش پانی کے بحران کے حل میں معاون ہو گا۔

ان ڈیموں کی تعمیر نہ صرف آنے والے سالوں میں پانی کی ضرورت پوری کرے گی بلکہ اس طرح ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گا جو کارپوریٹ سیکٹر کی ترقی و فروغ کا باعث ہوں گی۔

install suchtv android app on google app store