عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے سپلائی بڑھائے جانے کا امکان، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوگئیں۔ دو روز کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں 1 ڈالر 60 سینٹس فی بیرل کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

امریکی خام تیل 1 ڈالر 60 سینٹس فی بیرل کمی کے بعد 65 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا جبکہ برطانوی اور عرب خام تیل ڈیڑھ ڈالر کمی کے بعد 75 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق 22 جون کو ویانا میں ہونے والے اوپیک اجلاس میں خام تیل کی سپلائی میں اضافے کا فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔

سپلائی میں بہتری سے خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے، تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا بہت ہی کم امکان ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی ہے۔

install suchtv android app on google app store