سٹاک ایکسچینج پانچ سالہ لائحہ عمل تجویز کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے، وزیر خزانہ

سٹاک ایکسچینج پانچ سالہ لائحہ عمل تجویز کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے، وزیر خزانہ فائل فوٹو سٹاک ایکسچینج پانچ سالہ لائحہ عمل تجویز کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے، وزیر خزانہ

خزانے اوراقتصادی امور کی نگران وزیر ڈاکٹر شمشاد اختر نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان کی سرمائے کی منڈی کی ترقی کیلئے پانچ سالہ لائحہ عمل تجویز کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کے دورے کے دوران وفاقی وزیرنے پاکستان سٹاک ایکسچینج بورڈ مینجمنٹ کے نمائندوں اورمارکیٹ کے اعلیٰ شرکاء سے ملاقات کی اور سرمائے کی منڈی کو ترقی دینے اور اثاثوں کے اعلان سے متعلق حکومت کی اعلان کردہ ایمنسٹی سکیم سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہاکہ سکیم میں اس سال تیس جون کے بعد توسیع نہیں کی جاسکتی انہوں نے متعلقہ حکام سے کہا کہ سکیم کے تحت جمع کرائی گئی رقوم کو زیادہ سے زیادہ بڑھایاجائے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج بورڈ کے چیئرمین حسین لواری نے وفاقی وزیر کو ایکسچینج کی کارکردگی کے متعلق بریفنگ دی۔

install suchtv android app on google app store