ڈالر کی اونچی پرواز جاری

ڈالر کی اونچی پرواز جاری فائل فوٹو ڈالر کی اونچی پرواز جاری

سپرپاور کی کرنسی بھی سپر، ڈالر کی اونچی پرواز میں کمی نہ آسکی،ایک سو بائیس روپے تک کی ٹریڈ جاری ہے جس کے باعث صرف دو روز میں قرضوں کا بوجھ 500 ارب روپے تک بڑھ گیا-

ڈالر کی قیمت پھر آسمان پر جا پہنچی، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک دن میں چار روپےتیئس پیسے مہنگا ہوا، جس کے باعث آج انٹر بینک میں ڈالر کو ایک سو بائیس روپے کی ریکارڈ سطح پر دیکھا گیا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ زرمبادلہ ذخائر میں ہوتی کمی اور بڑھتا ہوا غیر ملکی ادائیگیوں کا بوجھ ہے، پاکستان غیر ملکی ادائیگیوں کیلئے مسلسل قرض لے رہا ہے-

چھے ماہ میں روپے کی قدر میں تیسری بار کمی دیکھنے میں آئی، دو روز میں قرضوں کا بوجھ پانچ ارب روپے بڑھ گیا۔ رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں حکومت نے نوارب ساٹھ کروڑ ڈالر کا قرض لیا۔ روپے کی گرتی قدر کے باعث بیرونی قرضوں کے حجم میں اضافے سے عوام پر ٹیکسوں کے نئے بوجھ اور بالواسطہ مہنگائی کے خدشات نے سر اٹھا لیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store