ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا آج سے شروع

ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا فائل فوٹو ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا آج سے شروع کر دیا ہے۔

نئے نوٹ کمرشل بینکوں کی نامزد شاخوں سے دستیاب ہوں گے جن کو ’ ای برانچز ‘ کہا جائے گا، اس کے علاوہ ایس بی پی بی ایس سی کے سولہ فیلڈ دفاتر سے بھی نئے کرنسی نوٹ حاصل کیے جا سکیں گے۔واضح رہے کہ ای برانچ کیلیے برانچ کا آئی ڈی بینکوں کے موجودہ برانچ/سوئفٹ کوڈ سے مختلف ہے، عوام کو موبائل ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نئے نوٹوں کا اجرا یکم جون سے چودہ جون تک جاری رہے گا۔

ایس ایم ایس سروس کے ذریعے ملک کے ایک سو بتیس شہروں کی پندرہ سو بتیس ’ ای برانچز ‘ کے ذریعے فراہم کی جائے گی، ایک ایس ایم ایس پر چارجز ایک عشاریہ پچاس روپے جمع ٹیکس ہوں گے، ایک قومی شناختی کارڈ پر دس روپے کے تین پیکٹ جبکہ پچاس روپے اور سو روپے کے نوٹوں کا ایک، ایک پیکٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store