وفاقی ملازمین کو 3 ماہ کی اضافی تنخواہیں دینے کی منظوری

وزیراعظم نے تمام وفاقی ملازمین کو 3 ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کی منظوری دے دی۔ فائل فوٹو وزیراعظم نے تمام وفاقی ملازمین کو 3 ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم نے تمام وفاقی ملازمین کو 3 ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کی منظوری دے دی۔

زائع کے مطابق وزیر اعظم نے بطور چیئرمین ای سی سی تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری دی۔ وزیراعظم نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ آئندہ حکومت بھی اسی پالیسی کے تحت ملازمین کو اعزازی تنخواہیں دے۔

منظوری کے بعد وزیر اعظم نے تمام وفاقی سرکاری اداروں کے لیے 3 بنیادی تنخواہوں کے برابر اعزازیہ دینے کی ہدایت بھی کی۔

یاد رہے کہ یہ اعزازیہ پہلے صرف وزارت خزانہ، وزیراعظم آفس اور دیگر چند وزارتوں کے ملازمین کو ہی دیا جاتا تھا تاہم اب تمام وفاقی ملازمین اس سے مستفید ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store