پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی اور کرنٹ انڈیکس 900 پوائنٹس تک گرگیا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج سے آخری خبرآنے تک کرنٹ انڈیکس 900 پوانٹس کمی سے 42 ہزار 708 پوانٹس پر ٹریڈ کررہا ہے

تجارتی اداروں کی جانب سے ایمرجنگ مارکیٹ قرار دی گئی اسٹاک ایکسچینج مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔

اقتصادی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر اسٹاک ایکسچنج کی صورتحال پر توجہ نہیں دی گئی تو اسٹاک مارکیٹ کریش کرسکتی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج گزشتہ ہفتے بھی مسلسل انحطاط کا شکار رہی تھی۔

install suchtv android app on google app store