چینی کی وافر مقدار پراقتصادی رابطہ کمیٹی کا اظہار اطمینان

چینی کی وافر مقدار پراقتصادی رابطہ کمیٹی کا اظہار اطمینان فائل فوٹو چینی کی وافر مقدار پراقتصادی رابطہ کمیٹی کا اظہار اطمینان

اقتصادی رابطہ کمیٹی نےرمضان المبارک سے قبل ملک میں چینی کےذخائرپراطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پرائس ڈفرنشیئل کلمیز کی مد میں ادا کیےجانےوالے سات ارب چونتیس کروڑ روپےکی بھی توثیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت ہوا،جس میں وزارت تجارت کی جانب سے ملک میں چینی کی طلب ورسد پربریفنگ دی گئی۔اجلاس کوبتایا گیا کہ ملک میں ساڑھے تنتالیس لاکھ ٹن شکر دستیاب ہے جبکہ ملک کی ماہانہ ضروریات کا تخمینہ چارلاکھ تیس ہزارٹن ہے، کمیٹی نے ملک میں رمضان المبارک میں شکرکی وافر دستیابی پراطمینان کا اظہارکیا۔

اجلاس میں کمیٹی نےآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پرائس ڈفریشئل کلیمز کی مد میں ادا کیےجانےوالےسات ارب چونتیس کروڑ روپے کی بھی توثیق کی، اعلامیہ کےمطابق کلمیزکی پہلےہی تصدیق شدہ اورآڈٹ یافتہ تھے۔

اس سے قبل سترہ اپریل کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیٹ آئل کو فرنس درآمد کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بجلی کے قومی گرڈ کے ذریعے بجلی کی مستحکم اور قابل بھروسہ فراہمی اور این ٹی ڈی سی نظام کی استعداد بڑھانے کیلئے کمپنی کے منصوبہ جات کیلئے مقامی بینکوں سے 9 ارب 84 کروڑ روپے کی مالیاتی سہولت کیلئے حکومت پاکستان خودمختار گارنٹی کے اجراء کی منظوری دی گئی تھی۔اجلاس میں پاکستان اسٹیٹ آئل کو بجلی کی پیداوار کیلئے فرنس آئل کی درآمد کی بھی اجازت دی گئی ہے تاکہ موسم گرما میں ایندھن کا مناسب ذخیرہ برقرار رکھا جا سکے۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 427 کلومیٹر طویل ماچھی کے تاروجبہ آئل پائپ لائن منصوبے کے ٹرانسپورٹیشن ٹیرف کی منظوری بھی دی ۔اوگرا کی جانب سے ضابطہ کی ضروری کارروائی کے بعد ٹیرف کی توثیق کی جائے گی۔ یہ منصوبہ تین حصوں میں مکمل کیا جائے گا جو ماحول دوست ہے اور اس سے ایندھن کی محفوظ ترسیل ہوگی۔

یہ منصوبہ ایندھن کا اضافی ذخیرہ فراہم کرے گا اور وسطی و شمالی پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں اہم ترسیلی مراکز کو ایندھن فراہم کرسکے گا۔

install suchtv android app on google app store