وفاقی حکومت اپنا پانچواں بجٹ جمعہ کو پیش کرے گی

وفاقی حکومت اپنا پانچواں بجٹ جمعہ کو پیش کرے گی فائل فوٹو وفاقی حکومت اپنا پانچواں بجٹ جمعہ کو پیش کرے گی

وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے کہا ہے کہ حکومت اپنا پانچواں بجٹ جمعہ کوپیش کرے گی۔

فیصل آباد میں مرکزی علماء کونسل کی جانب سے دیئے گئے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف عوام دوست بجٹ ہوگا بلکہ اس سے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف بھی ملے گا۔وزیر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے دور میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں جس سے عوام کامعیارزندگی بہتر ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں تین گنا اضافہ کیا اور ٹیکس محاصل کی شرح کودوگنا تک بڑھایا ہے۔

install suchtv android app on google app store