فنانشل ٹاسک فورس سے متعلق رپورٹ پر کافی کام ہوچکا: مفتاح اسماعیل

مفتاح اسماعیل فائل فوٹو مفتاح اسماعیل

مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے دہشت گردوں کی مالی سہولت کاری کی اجازت کسی صورت نہیں دیں گے، فنانشل ٹاسک فورس سے متعلق رپورٹ پر کافی کام ہو چکا ہے، اس ماہ کی 23 سے 25 تارخ تک رپورٹ ایف ٹی ایف کو جمع کروا دیں گے۔

واشنگٹن میں امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کو روپے کی قدر مزید کم کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ، آئندہ سال ملک میں کئی معاشی سرگرمیاں ہوں گی۔ انہوں نے کہا سال کے آخر میں چین اور عالمی مارکیٹ میں نئے بانڈ بھی متعارف کروائیں گے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس پالیسی انتخاب ہے ، روپے کی قدر مزید کم نہیں ہونے دیں گے۔

install suchtv android app on google app store