اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر مندی کا رجحان غالب رہا

اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر مندی کا رجحان غالب رہا فائل فوٹو اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر مندی کا رجحان غالب رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ایک مرتبہ پھر مندی کا رجحان غالب رہا جہاں کے ایس ای-100 انڈیکس 323 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 45 ہزار 500 پر بند ہوا۔

پی ایس ایکس میں کاروباری دن کا آغاز تیزی سے ہوا اور ابتدا میں ہی دن کی بلند تر سطح 46 ہزار 4 پوائنٹس تک جا پہنچا لیکن یہ سلسلہ دیگر سیشن میں جاری نہیں رہا۔

مارکیٹ میں انڈیکس ایک وقت میں45 ہزار 524 کی نچلی سطح تک پہنچا تاہم دن کا اختتام 45 ہزار 479 پوائنٹس پر ہوا۔

پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 8 ارب 40 کروڑ روپے مالیت کے 15 کروڑ 60 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔

مارکیٹ میں 367 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 118 کے کاروبار میں تیزی، 231 کے کاروبار میں تنزلی اور 18 کمپنیوں کے حصص کے کاروبار میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار میں سیمنٹ کا شعبہ نمایاں رہا جس کے ایک کروڑ 86 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی، دوسرے نمبر پر کیمیکل اور تیسرے پر کمرشکل بینکنگ کا شعبہ تھا جن کا بالترتیب ایک کروڑ 58 لاکھ اور ایک کروڑ 42 لاکھ حصص کا کاروبار ریکارڈ ہوا۔

کمپنیوں کے انفرادی کاروبار میں کے الیکٹرک ایک کروڑ 12 لاکھ حصص کے ساتھ نمایاں ترین کمپنی رہی اور بینک آف پنجاب 86 لاکھ حصص کے لین دین کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

فوجی سیمنٹ 84 لاکھ حصص کے ساتھ تیسرے، یونٹی فوڈذ لمیٹڈ 72 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ چوتھے اور اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ 64 لاکھ حصص کے لین دین کے ساتھ پانچویں نمبر پر نمایاں کپمنی رہی۔

install suchtv android app on google app store