ملکی تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ملکی تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ملکی تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ملک کا تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ مالی سال کی نسبت تجارتی خسارے میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران برآمدات 17 ارب ڈالر جبکہ درآمدات 44 ارب 37 کروڑ ڈالر رہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملکی تجارتی خسارہ 27 ارب 29 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی نسبت تجارتی خسارے میں 17 فی صد اضافہ ہوا۔ خسارہ جولائی 2017 سے مارچ 2018 کے نو ماہ کے دوران ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان شماریات بیورو کے مطابق اس مدت کے دوران برآمدات 17 ارب ڈالر جبکہ درآمدات 44 ارب 37 کروڑ ڈالر رہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ تجارتی خسارے میں اضافے کے باوجود مارچ میں برآمدات 2 ارب 23 کروڑ ڈالر رہیں اور یہ گزشتہ مارچ کی نسبت 24 فیصد زائد ہیں۔

install suchtv android app on google app store