ملک کی معاشی ترقی کی رفتار سے مطمئن نہیں: مشیر خزانہ

ملک کی معاشی ترقی کی رفتار سے مطمئن نہیں: مشیر خزانہ فائل فوٹو ملک کی معاشی ترقی کی رفتار سے مطمئن نہیں: مشیر خزانہ

مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ ملک کی معاشی ترقی کی رفتار سے مطمئن نہیں لہٰذا اسے اور زیادہ ہونا ہے جب کہ پاکستان کوسالانہ 10 فیصد اقتصادی ترقی کی رفتارسے آگے بڑھنا ہوگا۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں معاشی پالیسیز درست سمت ہیں، معاشی ترقی کی شرح 5 سال میں ساڑھے 4 فیصد سالانہ رہی تاہم معاشی ترقی کی رفتار سے مطمئن نہیں، اسے اور زیادہ ہونا ہے، پاکستان کوسالانہ 10 فیصد اقتصادی ترقی کی رفتارسے آگے بڑھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال روپے کی قدر میں 10 فیصد تک کمی ہوئی، روپے کی بےقدری کے باوجود مہنگائی میں اضافہ نہیں ہوا، روپے کی قدر میں کمی آزادانہ پالیسی کی وجہ سے ہوئی، روپے کی قدر میں کمی سے مارچ میں برآمدات 24 فیصد بڑھیں، آئندہ دو ماہ میں برآمدات 20 فیصد مزید بڑھیں گی۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سال میں صنعت، زراعت اور خدمات سمیت تمام شعبوں میں ترقی ہوئی، آج ملک میں 10 ہزار میگا واٹ بجلی اضافی بنائی جارہی ہے، بجلی اور گیس موجود ہے، صنعتی ضرویات پوری کرسکتےہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں معیشت کی بہتری کےاقدامات کیےگئے، رواں سال پاکستان کی جی ڈی پی 5.8 فیصد رہے گی، مہنگائی کی شرح کو4 فیصد سے نیچے رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں ٹیکس ریلیف دے رہے ہیں، ٹیکس میں متوسط طبقے کو ریلیف دیا جارہا ہے جب کہ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے زمین نہیں خرید سکیں گے، نادرا کے ساتھ مل کر ٹیکس گزاروں کی تعداد بڑھائیں گے، ٹیکس چور غیر ملکی دورےکرتے پھرتے ہیں اور ٹیکس نہیں دیتے، نادرا 10 لاکھ لوگوں کا ڈیٹا دے رہا ہےجو ٹیکس دینےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store