سخت محنت میں ناکامی کے باواجود ہمت نہ ہارنے والی لڑکی اب ماہانہ دو لاکھ کما رہی ہے

سخت محنت میں ناکامی کے باواجود ہمت نہ ہارنے والی لڑکی اب ماہانہ دو لاکھ کما رہی ہے فائل فوٹو

حکومت پنجاب کی طرف سے ای روزگار نامی ایک پروگرام متعارف کرایا گیا ہےجس کے ایک کورس میں حصہ لے کر ایک لڑکی اب مہانہ 2 لاکھ روپے کما رہی ہے۔

ویب سائٹ beyourownboss.pk کی عپورٹ کے مطابق اس لڑکی کا نام صوفیہ خالد ہے،

اس کی ماں کینسر کی مریض ہے۔

بہن بھایئوں میں سب سے بڑی ہونے کے باعث تمام تر زمہ داری اس کے کندھوں پر تھی۔

چھوٹے بہن بھایئوں کو سمبھالنا اور ان کے لئے کما کر لانا بھی اس کی زمہ داری تھی۔

وہ ایک سکول میں پڑھاتی تھی۔

 گھر چلا رہی تھی۔

پھر اس نے حکومت کی ای روزگار پروگرام میں حصہ لیا اور ایک کورس کرنے کے بعد فری لانسنگ شروع کر دی

 محض دو مہینے کے عرصے میں اعزازی مصنف اور ری ویور کے طور پر اس کا کام اس قدر مقبول ہو چکا ہےکہ اب وہ دو ہزار ڈالر ماہانہ کما رہی ہے۔

ای روزگار سے کورس کرنے کے بعد صوفیہ نے ویب سائٹ Fiverr پر پروفائل بنائی اور دو ماں تک اسے جدوجہد کرنی پڑ۔

یہ دو ماں اس کے لئے بہت کھٹن تھے۔

fieverr جائن کرنے کے پہلے ہفتے میں اسے شدید مشکلات اور مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ اسے براہ راست کلائنٹ نہیں مل رہے تھے لیکن اس نے ہمت نہیں ہاری۔

اب وہ خواتین پاکستانی کرکٹرز سمیت مختلف براہ راست کلائنٹس کے کام کر رہی ہے اور ماہانہ لاکھوں کما رہی ہے۔ 

ان کے کلائنٹس میں پاکستان کے کڑکٹز خواتین ایمن انور بھی شامل ہے جو اس سے اب تک کئی پروجیکٹ کرا چکی ہے۔ 

صوفیہ کا کہنا تھا کہ ای روزگار ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس سے انٹرنیٹ کے زرئعے آمدن کرنے میں انتہائی معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

میں آج جتنی رقم کما رہی ہوں شائد کبھی نا کما سکتی اگر ای روزگار میں شمولیت  نہ اختیار کرتی۔

میں ای روزگار کا شکرئی ادا کرتی ہوں کہ اس نے مجھے اندھیروں میں روشنی دکھائی۔

 

 

install suchtv android app on google app store