اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز منفی رجحان

اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان فائل فوٹو اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز منفی رجحان رہا جہاں کے ایس ای-100 انڈیکس 54 پوائنٹس کمی کے بعد 43 ہزار 573 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کے آغاز کے دوران انڈیکس میں بہتری دیکھی گئی تاہم دن کے دوسرے پہر میں انڈیکس فروخت میں کمی دیکھی گئی۔

مارکیٹ میں کاروبار کی بلند ترین سطح 43 ہزار 945 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی جبکہ کم ترین سطح 43 ہزار 512 پوائنٹس رہی۔

پی ایس ایکس میں 5 ارب 10 کروڑ مالیت کے 12 کروڑ 67 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی۔

مجموعی طور پر 359 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے صرف 140 کے لین دین میں اضافہ ہوا جبکہ 193 کے کاروبار میں کمی تاہم 26 کمپنیوں کے کاروبار میں استحکام رہا۔

الیگزر سیکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 0.6 ڈالر کے اضافے کی وجہ سے مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سرمایہ کار پیرس میں ہونے والے فائننشل ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) اجلاس میں امریکا اور یورپی ممالک کی جانب سے پاکستان کو واچ لسٹ میں نام ڈالنے کے لیے پیش کی جانے والی تحریک سے پاکستان کے بینکنگ پر گہرا اثر پڑا ہے جس کی وجہ سے تجارت کا حجم روزانہ کی بنیاد پر 15 فیصد کم ہورہا ہے۔

پی ایس ایکس میں مجموعی کاروبار میں غذا اور جلدی نگہداشت کی مصنوعات بنانے والی کمپنیاں 1 کروڑ 93 لاکھ حصص کے ساتھ سرفہرست اور سیمنٹ اور محصولات کا شعبہ بالترتیب 1 کروڑ 49 لاکھ اور 1 کروڑ 22 لاکھ حصص کے ساتھ نمایاں رہا۔

کمپنیوں کے انفرادی کاروباری میں فوجی فوڈز لمیٹڈ 98 لاکھ حصص کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، ٹی آر جی پاک 68 لاکھ حصص کے ساتھ دوسرے، دیوان سلمان 66 لاکھ حصص کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھیں۔

install suchtv android app on google app store