ایک ہفتےمیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 181 پوائنٹس کی کمی

ایک ہفتےمیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 181 پوائنٹس کی کمی فائل فوٹو

ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 181 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 43 ہزار 627 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ملک میں جاری سیاسی ہلچل پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر مسلسل اثر انداز ہورہی ہے۔ دوسری جانب عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی سرمایا کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا ہوا،

یہ وجہ ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 181 پوائنٹس کی کمی کے بعد 43 ہزار 627 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ایک ہفتے کے دوران بیرونی سرمایا کاروں نے 1 کروڑ 61 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کیے۔

اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی اور ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث متاثر ہو رہی ہے، جیسے ہی حالات بہتر ہونگے مارکیٹ بھی اچھا پرفارم کرنا شروع کر دے گی ۔

install suchtv android app on google app store