عالمی نمائش میں پاکستانی کمپنیاں شریک ہونگی

عالمی نمائش میں پاکستانی کمپنیاں شریک ہونگی فائل فوٹو

اسٹیشنری اور آفس سپلائیز کی عالمی نمائش"پیپر ورلڈ مڈل ایسٹ" 27 فروری سے یکم مارچ 2018 تک دبئی میں ہوگی

خطے کی پیپر ، آفس سپلائیز اور اسٹیشنری کی یہ سب سے بڑی نمائش ہے، پیپر انڈسٹری کو یقین ہے کہ پاکستان کی پرنٹنگ اور پیپر انڈسٹری کو گورنمنٹ کی حوصلہ افزائی سے فر وغ دیا جا سکتاہے،

جس کے ذریعے پاکستان کی پیپر انڈسٹری یورپ، امریکہ، اور مڈل ایسٹ جیسی بین الاقوامی مارکیٹس کو فتح کر سکتی ہے۔

سال 2017 میں اس عالمی میلے میں 6,443 تجارتی خریداروں نے 93 ممالک سے اور313 نمائش کنندگان نی42 ممالک سے اپنی مصنوعات کی نمائش کی۔

میلے میں شرکت کرنے والے 10 بڑے ممالک چین، مصر، ایران، بھارت، اردن، کویت، اومان، پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ہیں۔پاکستان سے اس سال چار کمپنیاں پیپر ورلڈ میں شریک ہونے جا رہی ہیں، جن میں ڈالر انڈسٹری براہِ راست جبکہ آفتاب سنز، بٹ لیدر اور ریکس سیرامکس ٹی۔

ڈی۔اے۔پی۔ کے بینر تلے میلے میں شرکت کریں گی۔

سری لنکا سے پرنٹ ایکسل اور بنگلہ دیش سے میٹا ڈور بال پین اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گے۔

پیپر ورلڈ مڈل ایسٹ میں گرین روم بھی متعارف کروایا جا رہا ہے، جو کہ اس میلے کی نئی خاصیت ہے۔یہ ماحول دوست پروڈکٹس کے ساتھ کارپو ریٹ پروموشنز کیلئے گفٹ آرٹیکلز اور صارفین کیلئے تحا ئفی اشیاء کے لئے وقف کردہ سیکشن ہے۔

install suchtv android app on google app store