پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، کے ایس ای 100انڈیکس 42942.35 پوائنٹس پر بند

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، کے ایس ای 100انڈیکس 42942.35 پوائنٹس پر بند فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی اور جمعرات کو کے ایس ای100 انڈیکس 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے سبب انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنو ابیٹھا اور 42900 پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا،

مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی87 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 90 کھرب روپے سے کم ہو کر 89 کھرب روپے رہ گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کے روز کاروباری اتار چڑھائو کے زد میں رہی،

مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہائوسز کی جانب سے منافع کی خاطر فروخت کے دبائو کے سبب مارکیٹ میں انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی اور مندی کے اثرات کاروبار کے اختتام پر غالب دیکھے گئے جس کی وجہ سے انڈیکس 43300،43200،43100اور43000 پوائنٹس کی4 بالائی حد سے نیچے گر گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 410.69پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 43353.04پوائنٹس سے کم ہو کر 42942.35پوائنٹس ہو گیا اسی طرح211.44 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 21453.70 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31304.17 پوائنٹس سے کم ہو کر 30992.68پوائنٹس پر آگیا ۔

مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں87ارب17کروڑ65لاکھ62ہزار121روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 90کھرب 6ارب25کروڑ82لاکھ24ہزار483روپے سے گھٹ کر 89کھرب19ارب8کروڑ16لاکھ62ہزار362روپے رہ گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 7ارب روپے مالیت کے 21کروڑ94لاکھ 82ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کے روز7ارب روپے مالیت کے 20 کروڑ69لاکھ87ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر 381کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی88کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،277میں کمی اور 16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ازگارڈ نائن 1کروڑ98لاکھ ،پی ٹی سی ایل 1کروڑ53لاکھ ،فوجی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ40لاکھ ،لوٹے کیمیکل 1کروڑ7لاکھ اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 93لاکھ حصص کے سودو ں سے سرفہرست رہے ۔

قیمتوں میں تیزی کے اعتبار سی16.36روپے کے اضافے سے انڈس موٹر کمپنی کے حصص کی قیمت 1729.09روپے اور 14.10روپے کے اضافے سے ملت ٹریکٹرز کے حصص کی قیمت 1293.11روپے پر جا پہنچی جبکہ نیلسے پاکستان اور سیفائر فائبر کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 489.98روپے اور 87.68روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت کم ہو کر 11010.01روپے اور سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت کم ہو کر 1666.10روپے پر آگئی ۔

install suchtv android app on google app store