اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان فائل فوٹو اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی کا رجحان رہا جہاں کے ایس ای-100 انڈیکش 224 پوائنٹس کی کمی کے بعد 44 ہزار 233 پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں دن کا آغاز کا تیزی کے ساتھ ہوا اور انڈیکس 44 ہزار 615 کی بلند تر سطح پر پہنچ گیا تاہم اگلے سیشن میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور دن کی کم تر سطح 44 ہزار 81 پوائنٹس پر آگیا تھا۔

پی ایس ایکس میں آخری سیشنز میں قدرے بہتری آئی اور دن کا اختتام 44 ہزار 200 پوائنٹس پر ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 25 کروڑ 25 لاکھ حصص کا کاروبارہوا جن کا حجم 9 ارب 50 کروڑ رہا۔

پی ایس ایکس میں 365 کمپنیوں کے کاروبار میں 132 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ تیزی ریکارڈ کی گئی جبکہ 214 کے کاروبار میں تنزلی تاہم 19 کمپنیوں کے کاروبار میں استحکام رہا۔

ٹیکنالوجی اور مواصلات کا شعبہ 4 کروڑ 71 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ مارکیٹ میں چھایا رہا۔

ورلڈ کال ٹیلی کام 3 کروڑ 54 لاکھ کے حصص کے کاروبار کے ساتھ سرفہرست کمپنی رہی، دوسرے نمبر پر فوجی فوڈز لمیٹڈ 2 کروڑ 53 لاکھ اورتیسرے نمبر پر عائشہ اسٹیل مل ایک کروڑ 82 لاکھ کے حصص کے ساتھ نمایاں رہیں۔

مارکیٹ میں Lotte کیمیکل ایک کروڑ 74 لاکھ حصص اور دیوان سیمنٹ ایک کروڑ 7 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ سرفہرست پانچ کمپنیوں میں شامل تھی۔

install suchtv android app on google app store