عالمی اقتصادی فورم نے پاکستانی معیشت کو بھارت سے 15درجے بہتر قرار دے دیا

عالمی اقتصادی فورم نے پاکستانی معیشت کو بھارت سے 15درجے بہتر قرار دے دیا فائل فوٹو

بھارتی معاشی ترقی کےدعوے کھوکھلے نکلے، عالمی اقتصادی فورم نے پاکستان کو بھارت سے پندرہ درجے بہتر قرار دے دیا جبکہ آئی ایم ایف نے بھی پاکستانی معاشی شرح نمو بہتر رہنے کی پیشگوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کے ابھرتی ہوئی معشیتوں کے انڈیکس میں پاکستان کو بھارت سے بہتر قرار دے دیا گیا، ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق انڈیکس میں پاکستان کا نمبر سینتالیس واں ہے۔

یہ انڈیکس میعار زندگی ، ماحولیات اور قرضوں کی صورت حال سے ملکوں کی جانچ کرتاہے۔

عالمی اقتصادی فورم نے بھارت کو پاکستان سے پندرہ درجے نیچے باسٹھ وایں نمبر پر رکھا ہے، انڈیکس میں سرفہرست ناروے ہے، جبکہ چین کا نمبر پچیس واں ہے۔

عالمی اقصادی فورم میں بات کرتے ہوئے انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ کی سربراہ کرسٹین لگارڈ کا کہنا ہے کہ آئندہ دو برسوں میں پاکستان میں معاشی شرح نمو مزید بہتر ہوگی۔

آئی ایم ایف کی سربراہ کا کہنا ہے کہ مینوفیکچرنگ اور زراعت کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو پانچ اعشاریہ تین فیصدرہنےکی توقع ہے۔

install suchtv android app on google app store