وفاقی وزیر کی ہدایت پر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے خصوصی ہنگامی رومز کا قیام

 وزیر اویس احمد خان لغاری کی زیر صدارت اجلاس فائل فوٹو وزیر اویس احمد خان لغاری کی زیر صدارت اجلاس

وفاقی وزیربجلی اویس لغاری کی ہدایت پر بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں نے نقائص کو دورکرنے کےلئے خصوصی ہنگامی رومز قائم کئے ہیں تاکہ اس سال مارچ کے اختتام تک ملک بھر میں دس فیصد تک لائن لاسز کے حامل فیڈرز پر زیرو لوڈشیڈنگ یقینی بنائی جاسکے۔

یہ ہدایات توانائی کے وزیر اویس احمد خان لغاری نےجمعرات کواسلام آباد میں متعلقہ حکام کے خصوصی اجلاس میں دیں۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شکایات کے فوری ازالے کے لئے ہنگامی رومز کو سی سی ٹی وی کیمرے فراہم کریں جو مانیٹرنگ کے مرکزی نظام سےمنسلک ہوں تاکہ وفاقی وزیر ذاتی طور پر نگرانی کرسکیں۔

 وفاقی وزیر نے حکومت کے اس عزم کااعادہ کیا کہ طلب و رسد کا فرق پورا کرنے کے بعد یہ بات انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ صارفین کو آئندہ گرمیوں کے دوران بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی۔پیسکو نے بھی چیف انجینئر کی زیر نگرانی خصوصی مانٹیرنگ سیل قائم کیا ہے تاکہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی جانب سے شکایات کو دور کیا جاسکے۔

install suchtv android app on google app store