سونے کی قیمتیں چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

سونے کی قیمتیں چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں فائل فوٹو

۔عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا جس کے بعد قیمتیں ساڑھے چار سال کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں اور ایشیائی منڈیوں میں قیمتوں میں 300 روپے کا اضافہ ہوا۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 57 ہزار 900 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی جبکہ 10 کلوگرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے کے بعد 49 ہزار 268 روپے پر پہنچ گئیں۔

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے بعد کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔


عالمی اور مقامی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 57 ہزار 900 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیمعاشی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قبل ازیں گزشتہ برس 28 دسمبر کو عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے اضافہ ہوا تھا جس کے ساتھ ہی قیمتیں دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں تھیں۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت1290 ڈالر جبکہ چاندی کی قیمتیں 22 سینٹ اضافے کے بعد 16.65 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئیں تھی۔

install suchtv android app on google app store