عالمی بینک نے پنجاب میں زرعی اصلاحات کیلئے 30 کروڑ ڈالرز جاری کردیئے

عالمی بینک فائل فوٹو عالمی بینک

عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پنجاب کے زرعی شعبے کی ترقی اور اصلاحات کے لیے 30 کروڑ ڈالرز جاری کردیئے۔

پنجاب کے زرعی شعبے کی اصلاحات کی غرض سے شروع کیے گئے اس پروگرام 'اسٹرینتھننگ مارکیٹس فار ایگریکلچر اینڈ رورل ٹرانسفورمیشن' یعنی 'اسمارٹ' کا مقصد پنجاب کے کسانوں کی اجرت میں اضافہ کرنا اور گاہکوں کو کم قیمت میں معیاری مصنوعات فراہم کرنا ہے۔

عالمی بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق یہ پروگرام کسانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرے گا جب کہ اس سے آب پاشی کا نظام بھی بہتر ہوجائے گا۔

پنجاب حکومت زراعت کے شعبے میں بہتری کے لیے کوشاں ہے، حال ہی میں صوبے میں زراعت کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے جو زرعی شعبے میں انقلاب کا سبب بنے گا۔

install suchtv android app on google app store