ڈالر پھر بے لگام، انٹر بینک میں ڈالر 109 روپے 25 پیسے تک پہنچ گیا

ڈالر پھر بے لگام، انٹر بینک میں ڈالر 109 روپے 25 پیسے تک پہنچ گیا ڈالر پھر بے لگام، انٹر بینک میں ڈالر 109 روپے 25 پیسے تک پہنچ گیا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک بار پھر بے قابو ہوگیا۔ دوران ٹریڈنگ ڈالر ڈھائی روپے اضافے سے 110 روپے پر بھی ٹریڈ کرتا ہوا نظر آیا مگر زیاد تر ڈالر کی قدر 108 روپے 50 پیسے سے ساڑے 9 روپے کے درمیان ہی رہی۔

فوریکس ڈیلرز نے سٹیٹ بینک کے اعلانیہ کی ایک نہ سنی اور بینکوں میں ڈالر کی اڑان جاری ہے۔ ڈالر کی قدر میں اضافے سے دو روز میں پاکستان پر قرضوں کا بوجھ 320 ارب روپے بڑھ گیا۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے نے مہنگائی کے دروازے پر دستک دی ہے جس سے پیٹرول، ڈیزل، بجلی، کھانے کا ٹیل، دالیں سب مہنگی ہوجانے کا خدشہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بیرون ملک پڑھنے والے طلبہ اور علاج و معالجہ کی ادائیگیاں بھی مہنگی ہو جائیں گئیں۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافے سے درآمدات میں کمی جبکہ برآمدات میں اضافے کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store