تارک وطن پاکستانیوں کے لیے بھی بچت اسکیم شروع کرنے پر غور

قومی بچت فائل فوٹو قومی بچت

ادارہ قومی بچت آئندہ سال مئی سے تارک وطن پاکستانیوں کے لیے بھی بچت اسکیم شروع کرنے پر غور کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ قومی بچت کے ڈائریکٹر جنرل ظفر مسعود نے بتایا کہ تارکین وطن پاکستانیوں کے لیے بچت اسکیم کا جو ڈھانچہ بنایا ہے اس پر مشورہ لینے کے لیے نیشنل سیونگ کو اسٹرکچرنگ ایجنٹس نے درخواستیں ارسال کردی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بچت اسکیم کے قوائد وضوابط کی منظوری کے بعد اگلا مرحلہ اس کے انتظام کا ہوگا جبکہ تیسرے مرحلے میں ایجنٹس کی تعیناتی ہوگی۔

ظفر مسعود کے مطابق ملکی اور بین الاقوامی سطح پر شریعہ اصولوں پر استوار کی گئی بچت اسکیم متعارف کرائی جائے تو اس کی پذیرائی ہوگی اور قومی بچت اس شعبے میں بھی پیش رفت کررہا ہے۔

install suchtv android app on google app store