حکومت کی پٹرول ایک روپے 48پیسے مہنگا کرنے کی منظوری

حکومت کی پٹرول ایک روپے 48پیسے مہنگا کرنے کی منظوری فائل فوٹو

اوگرا کی سفارش پر وفاقی حکومت نے یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکی منظوری دے دی ہے۔

پٹرول کی قیمت میں ایک روپے اڑتالیس پیسےفی لٹراضافےکی منظوری دے دی گئی، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت ستتر روپے سینتالیس پیسے فی لٹر ہوگئی ہے،ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں ایک روپے تین چھ پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا۔

ہائی اسپیڈڈیزل کی نئی قیمت پچاسی روپے نو پانچ پیسے فی لٹرمقرر کی گئی ہے، مٹی کاتیل چار روپے تین نو پیسےفی لٹر مہنگا کر دیا گیا۔

مٹی کا تیل ستاون روپے پانچ آٹھ پیسے فی لٹر میں فروخت ہوگا۔۔لائٹ ڈیزل تین روپے ایک دو پیسے فی لٹر مہنگا ہوگیا۔۔ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت باون روپے ایک دو پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store