اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے فائل فوٹو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے

اوگرا نے آئندہ ماہ کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت وزارت پیٹرولیم کو بھجوادی۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھیج دی ہے، جس میں پٹرول کی قیمت میں 1.48 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 15.35 روپے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 1.20 روپے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13.15 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت ڈی ریگولیٹ کرنے کی منظوری دی تھی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کا آئی مارکیٹنگ کمپنی اورڈیلر مارجن کا تعین آئل مارکیٹنگ کمپنی کرے گی۔

اوگرا کی سفارشات کا جائزہ لیتے ہوئے حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کاحتمی فیصلہ کرے گی۔

install suchtv android app on google app store