اقتصادی رابطہ کمیٹی نے15لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کی اجازت دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے15لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کی اجازت دے دی فائل فوٹو

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اضافی چینی کی دستیابی کے پیش نظر پندرہ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کی اجازت دے دی ہے۔

یہ فیصلہ منگل کے روز اسلام آباد میں کمیٹی کے اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کی حالیہ سفارشات کے تناظر میں کیا گیا۔اجلاس کی صدارت وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کی۔

ای سی سی نے فریم ورک ایگریمنٹ اورا یگزم بنک آف کوریا کے رہنماء اصولوں کی شقوں کے مطابق اشیا اور خدمات کی خریداری کی اجازت دی۔کمیٹی نے اوگرا کے گیس کی قیمتوں کے تعین کردہ معاہدے کے تحت یوسی ایچ ٹو گیس کی قیمتوں کے تعین اور نوٹیفکیشن کی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سی پیک منصوبوں کیلئے عملدرآمد کے معاہدے کے ضمنی معاہدے میں ضروری ترامیم کی اپنی منظوری کی بھی توثیق کی ۔کمیٹی نے پاسکو کی5 لاکھ ٹن اضافی گندم مقامی سطح پر فروخت کرنے کی بھی منظوری دی۔

install suchtv android app on google app store