Fri 15 December 2017

پاکستان کی امریکی سرمایہ کاروں کوتوانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی پیشکش

پاکستان کی امریکی سرمایہ کاروں کوتوانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی پیشکش پاکستان کی امریکی سرمایہ کاروں کوتوانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی پیشکش

پاکستان نے امریکی سرمایہ کاروں کومتبادل ذرائع توانائی میں سرمایہ کاری کی پیشکش کردی۔

اسلام آباد میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک میں توانائی کے شعبے میں جاری تعاون پر بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر نے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کی نشاندہی کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سرمایہ کار متبادل ذرائع توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔

وفاقی وزیر نے امریکہ کی طرف سے نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کیلئے جدید رابطہ سسٹم لگانے میں مدد میں امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ امریکی سفیر نے پاکستان کے ساتھ توانائی کےشعبے میں تعاون جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.