دو ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 11 فیصد اضافہ

آئرن سٹیل کا شعبہ 50 فیصد ترقی کے ساتھ دیگر تمام شعبوں پر بازی لے گیا ، اگست میں عوام کی قوت خرید میں بھی اضافہ ہوا۔

رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں بڑی صںعتوں کی پیداوار میں 11 اعشاریہ 3 فیصد اضافہ ہوا ۔ آئرن سٹیل کا شعبہ 50 فیصد ترقی کے ساتھ تمام شعبوں پر بازی لے گیا ۔

معاشی ترقی کی ثمرات نظر آنے لگے جس کے باعث عوام کی قوت خرید میں اضافے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کاموں کی رفتار بھی بڑھ گئی ہے اور صنعتوں کا پہیہ تیزی سے گھومنے لگا ۔

جولائی سے اگست کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار 11 اعشاریہ 3 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار 2 اعشاریہ 5 فیصد رہی تھی۔دوسری جانب صرف اگست میں ہی بڑی صنعتوں کی پیداوار 8 اعشاریہ 5 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

ملک میں عوام کی قوت خرید میں اضافے کا اندازہ اس بات سے باآسانی لگایا جاسکتا ہے کہ دو ماہ کے دوران آئرن سٹیل کا شعبہ 50 فیصد ترقی کے ساتھ تمام شعبوں پر بھاری رہا۔

آٹو سیکٹر 30 فیصد ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ، اسی طرح لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 18 فیصد ، انجینئرنگ کے شعبے میں 18 فیصد ، پیٹرولیم مصںوعات 16 فیصد ، ادویات کے شعبے میں ترقی کی شرح 11 فیصد ، چمڑے کی مصںوعات کی پیداوار میں 14 فیصد اور کھانے پینے کی اشیاء بنانے والی صںعتوں کی پیداوار میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

install suchtv android app on google app store