25ارب سے زائد کے ٹیکسوں سے مہنگائی کا طوفان آئے گا

ملک بھر میں مختلف شعبوں میں جاری کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو نگی ،راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز۔

چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر ندیم شیخ نے کہا ہے کہ حکومت نے 25ارب سے زائد کے ٹیکس عائد کر کے ملکی معیشت کو دائو پر لگا دیا ،ٹیکسوں کی بھرمار اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا اور کاروباری سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہو نگی۔ 

منی بجٹ کا اعلان حکومتی نا اہلی اور مناسب حکمت عملی کی کمزوری کی نشانی ہے ،اس انتہائی اقدام سے قبل ملک کے تمام چیمبرز اور تاجر برادری کو اعتماد میں نہیں لیا گیا جس کی مذمت کرتے ہیں ،نئے ٹیکس عائد کرنے کے بجائے حکومت غریب عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات کرے ۔

ندیم شیخ نے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کے استحکام کے لئے فوری طور پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ کا فیصلہ واپس لے ،حکومت ملک کے چیمبرز اور تاجر برادری کی قیادت کو اعتماد میں لیکر حکمت عملی سے تجارتی خسارے پر قابو پانے کے لئے اقدامات کرے ۔

install suchtv android app on google app store