موبائل، میک اپ، شیمپو اور چاکلیٹ سمیت سیکڑوں درآمدی اشیاء مہنگی

taxes taxes

کراچی: حکومت نے موبائل فون، چاکلیٹ اور میک اپ کے سامان سمیت 731 درآمدری اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تازہ اور منجمد مچھلی، خشک دودھ کی درآمد پر 25 فیصد، دہی، مکھن اور چیز پر 20 فیصد جب کہ ڈیری آئٹمز پر 15 فیصد تک ریگولیٹری عائد کی گئی ہے۔

خواتین کے زیر استعمال سامان جیسے ہیئرپن اور ہیئر کرلرز پر 20 فیصد تک ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جب کہ پرفیومز، ٹوائلٹ اسپرے اور کاسمیٹکس کے دیگر سامان پر 20 سے 30 فیصد ریگولیٹری عائد کردی گئی ہے۔

نئی، پرانی اور اسپورٹس گاڑیوں پر 15 فیصد سے 80 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جب کہ گھڑیوں اور مختلف قسم کے اسلحے پر 20 فیصد تک ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بازار میں بلا وجہ پھلوں سیمت اضافی سامان درآمد کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے درآمدات میں مسلسل اضافہ اور روپے کی قدر میں دباؤ دیکھا جا رہا تھا اس لیے حکومت کی جانب سے بلا وجہ درآمدات کو کم کرنے کے لئے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store