Mon 20 November 2017

10 روز میں سونے کی قیمت میں 1900 روپے فی تولہ کا اضافہ

 سونے کے زیورات فائل فوٹو سونے کے زیورات

دس روز کے دوران سونے کی قیمت میں 1900 روپے کا اضافہ، سونے کی قیمت 53 ہزار روپے فی تولہ سے تجاوز کر گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نظر آ رہے ہیں۔

گزشتہ دس روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت 1900 روپے کے اضافے سے 53 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے جبکہ انہیں دس روز میں عالمی مارکیٹ میں سونا 40 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1354 ڈالر فی اونس تک پہنچ چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق، عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلوں کے باعث سرمایہ کار ڈالر میں سرمایہ کاری کو غیرمحفوظ سمجھتے ہوئے سونے کی خریداری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں کیونکہ عالمی سرمایہ کاروں کے نزدیک اس وقت سب سے زیادہ محفوظ سرمایہ کاری سونے کی خریداری ہی ہے۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.