پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز فائل فوٹو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی جس میں سب سے زیادہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔

وزارت خزانہ نے آئندہ ماہ کے لیے نئی قیمتوں کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 71 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کےبعد ڈیزل کی موجودہ قیمت 77 روپے 40 پیسے جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 44 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

install suchtv android app on google app store