وزیراعظم کا پیداوار کے فروغ، جدید اور کم لاگت کے بنیادی ڈھانچے کی ضرورت پر زور

وزیراعظم کا پیداوار کے فروغ، جدید اور کم لاگت کے بنیادی ڈھانچے کی ضرورت پر زور وزیراعظم کا پیداوار کے فروغ، جدید اور کم لاگت کے بنیادی ڈھانچے کی ضرورت پر زور

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک میں پیداوار کے فروغ ، جدید اور کم لاگت کے بنیادی ڈھانچے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزارت تجارت کے امور سے متعلق اجلاس ہوا، جس کی صدارت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کی۔

اجلاس میں متعدد دوطرفہ اور کثیرجہتی تجارتی معاہدوں پربھی غور کیا گیا، جبکہ اجلاس میں برآمدات کے فروغ کے بارے میں وزیر اعظم کے پیکج پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے برآمدات کی حوصلہ افزائی اور تنوع،قیمتوں میں توازن اور پالیسی میں ابہام دور کرنے کے لیے جامع منصوبہ تیا کرنے کی ضرورت پر زوردیا، اس سے قبل وزیراعظم کو مثبت تجارتی توازن کو متاثر کرنے والے مختلف امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

install suchtv android app on google app store