چین کے پہلے مسافر بردار طیارے کی کامیاب لینڈنگ

چین کے پہلے مسافر بردار طیارے کی کامیاب لینڈنگ فائل فوٹو

چین کے پہلے مقامی طور پر تیار کردہ مسافر طیارے کی پہلی پرواز جمعہ کی سہ پہر لوگوں کے بہترین تجربہ ثابت ہوئی۔

چین کو توقع ہے کہ وہ اس 168 نشست پر مشتمل سی 919 جیٹ طیارے کے ذریعے امریکا کی بوئنگ اور یورپ کی ائیربس کمپنیوں کو سخت ٹکر دے سکے گا۔

اس مسافر طیارے کو چین کے سرکاری ادارے کمرشل ائیرکرافٹ کارپوریشن نے تیار کیا ہے۔

اس سی 919 نامی طیارے نے تیاری کے بعد پہلی پرواز تین سال لگائے جس کی وجہ پروڈکشن مسائل تھے۔

چین نے گزشتہ دنوں ہی مقامی طور پر بڑے مسافر طیاروں کی تیاری کا کام شروع کیا ہے۔

اس سے قبل چین نے 1980 کی دہائی میں شنگھائی وائے ٹین نامی طیارے کے ذریعے ایسی کوشش کی تھی مگر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تاہم کمرشل ائیرکرافٹ کارپوریشن نے 2015 میں پہلا مسافر طیارہ تیار کیا تھا۔

چینی ادارے کو بوئنگ اور ائیربس کی اجارہ داری توڑنے کے لیے ابھی کافی کام کرنا ہے اور عالمی تصدیقی سرٹیفکیٹس کے بغیر وہ اپنے طیارے ترقی پذیر ممالک کو ہی فروخت کرسکے گا۔

ابھی یہ ادارہ ایک اور بڑا مسافر طیارہ سی 919 کی تیاری پر کام کررہا ہے جس کے لیے اس نے روس کی ریاستی کمپنی یونائیٹڈ ائیر کرافٹ سے اشتراک کیا ہے۔

دونوں کمپنیوں کا کہنا ہے کہ سی 929 کی پہلی پرواز کا تجربہ 2022 تک کی جائے گا۔

install suchtv android app on google app store