ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ فائل فوٹو ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ، جس سے مہنگائی سے پریشان عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔

مینوفیکچررز نے گھی اور آئل کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی کلو اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد گھریلو صارفین کو اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

اس وقت اوپن مارکیٹ میں 16 کلو گھی کا ڈبہ اب 8,550 روپے کا ہو گیا ہے، اسی طرح 5 کلو پیک کوکنگ آئل کی قیمت 2,800 سے 2,850 روپے تک جا پہنچی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں گھی فی کلو 535 روپے اور کوکنگ آئل فی لیٹر 572 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مختلف برانڈز کے آئل اور گھی کی قیمتوں میں فی لیٹر یا فی کلو 10 سے 15 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کنگ آئل کا 10 لیٹر کین اب 6,400 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ دیگر برانڈز کے 5 لیٹر اور فی کلو پیکٹس بھی نمایاں مہنگے ہو چکے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر فوری قابو پایا جائے اور گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم کی جائیں تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔

install suchtv android app on google app store